Jun 21, 2018 08:10 pm
views : 355
Location : Election Commission Secretariat
Islamabad- Prime Minister Justice (R) Nasir-ul-Mulk Meets Chief Election Commissioner Justice (R) Sardar Muhammad Raza
اسلام آباد،نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا
نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار
محمد رضا سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی،الیکشن کمیشن آف پاکستان
کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آئندہ عام انتخابات
2018ءکیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عام انتخابات 2018ءکیلئے الیکشن
کمیشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو یقین
دہانی کرائی ہے کہ ملک کی انتظامیہ غیر جانبدارانہ، شفاف اور آزادانہ
انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شفاف
اور پرامن انتخابات کیلئے ملک کے تمام اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا
حامل ہے تاکہ آئین کی بالادستی کے ساتھ قوم کی توقعات پر پورا اتر سکیں اور
الیکشن کمیشن اس قومی اور آئینی فریضہ سے احسن طریقہ سے نبرد آزما ہو سکے۔