Jun 21, 2018 09:26 pm
views : 363
Location : National Press Club
Islamabad- Ex Interior Minister For Planning Ahsan Iqbal Press Conference
اسلام آباد،ن لیگی حکومت نے ملک میں نئی یونیورسٹیز اور کالج بنائے، البتہ مخالفین ایسی کوئی مثال پیش نہیں کرسکتے،احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں کوئی یونیورسٹی نہ بنا سکے۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن
اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے ملک میں نئی یونیورسٹیز اور کالج
بنائے، البتہ مخالفین ایسی کوئی مثال پیش نہیں کرسکتے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں 18 ہزار میگاواٹ بجلی کے
منصوبے شروع کیے گئے، اسی طرح سی پیک کے تحت گوادر کو جدید ترین بندرگاہ
بنایا جارہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے، آج ملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔