Jun 21, 2018 11:03 pm
views : 410
Location : OLD KMC Building
Karachi- City Council Meeting
کراچی،میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت سٹی کونسل کا اجلاس
میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت سٹی کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 6 قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کیا
گیاجبکہ ایک قرارداد کو مزید نظر ثانی کے لئے متعلقہ کونسل کمیٹی کو بھیج
دیا گیا، اجلاس کے آغاز میں عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی اور سابق سٹی
کونسلر مظفر احمد ہاشمی اور دیگر کے انتقال پر کونسل نے رنج و غم کا اظہار
کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ
ٹرمینل میں آئل ٹینکرز کی منتقلی کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مہلت
پیر کے روز ختم ہونے کے باوجود حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو بلدیہ عظمیٰ
کراچی اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنائے گی تاکہ متعلقہ اداروں اور افراد
پر دبائو ڈال کر آئل ٹینکرز کی ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل
منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا، سپریم کورٹ کی طرف سے پانچویں بار اس
ٹرمینل کو آپریشنل بنانے کے حوالے سے فیصلہ آیا ہے جو ہمارے لئے خوش
آئند ہے، پروجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر تمام امورکو شفاف طریقے سے مکمل کیا
ہے۔
میئر کراچی نےکہا کہ سپریم کورٹ نے اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بحیثیت میئر کراچی میری اس
دلیل سے اتفاق کیا ہے کہ کراچی کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات شامل نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ کراچی اور پشاور میں
یکساں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مقرر کرنا کراچی کے ساتھ ناانصافی ہے ،
امید ہے کہ جلد ہی سپریم کورٹ اس حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ سنائے گی۔