لاہور،زعیم قادری کا حمزہ شہباز کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان
مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما زعیم قادری بھی باغی ہوگئے حمزہ شہباز کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری
نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں
جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔
بعد زعیم قادری نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت
اختیار کی، میرے خون میں مسلم لیگ تھی ہے اور رہے گی، پانچ مرتبہ قید کاٹی،
8 سال تک نواز شریف کا ترجمان رہا، جو لوگ آج عہدوں پر بیٹھے ہیں ہمیں بے
وقوف کہتے تھے اور کہتے تھے کہ کس دیوار سے ٹکر مار رہے ہو، 2002 کے
الیکشن میں کلثوم نواز اور نواز شریف کا کورنگ امیدوار تھا، میری جگہ کچھ
اور لوگوں کو آگے کردیا گیا، لیکن میں نے ایک لفظ نہیں کہا، مسلم لیگ تھا
ہوں اور رہوں گا،10 سال میں پارٹی میں کسی نے ن لیگ کا دفاع نہیں کیا جتنا
میں نے کیا، جان تو دے سکتا ہوں، عزت نہیں دے سکتا اور نہ ہی دوں گا۔
زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو الیکشن کیلئے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ
اپنے نوکروں، مالیشیوں اور بوٹ پالیشیوں کا یونٹ لاؤ اور الیکشن لڑو، میرا
الیکشن تمہارے ساتھ ہے، تم نے 10 سال صوبے پر حکومت کی، میرے صبر کا پیمانہ
لبریز ہوگیا ہے، سر نہیں جھکائوں گا، حمزہ شہباز کی نوکری نہیں کروں گا،
نوکری کروں گا تو کارکنوں کی کروں گا، میں حمزہ شہباز شریف کے بوٹ پالش
نہیں کرسکتا، اور حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر
نہیں، میں تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا، این اے 133 میں جیت کر دکھاؤں گا،
آج سے الیکشن اور جنگ اکٹھی ہوگی، حمزہ شہباز 10 سال میں کسی سے نہیں ملے
میں ہر کارکن کے ساتھ کھڑا ہوں گا، حمزہ تم نہیں بلکہ میں ہی مسلم لیگ ہوں۔