کراچی،اردو کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ سلطان ،مسجد میں ادا
اردو کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 95 برس کی عمر میں بدھ کو کراچی
میں انتقال کر گئے جس کے ساتھ ہی عہد یوسفی بھی ختم ہو گیا۔
مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 کی سلطان مسجد
میں ادا کر دی گئی، معروف مزاح نگار کواہم ادبی اور سماجی شخصیات نے خراج
عقیدت پیش کیا،نماز جنازہ میں شہر کی اہم شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد
میں شرکت کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اردو ادب کی جتنی خدمات مشتاق احمد یوسفی نے کی
اسکی مثال نہیں ملتی۔