Jun 22, 2018 02:13 pm
views : 387
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 208 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،208 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ (22 جون
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 208 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42150 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 246 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،141 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔