Jun 22, 2018 02:24 pm
views : 409
Location : Different Places
Peshawar- Garbage on Road
پشاور،شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،صفائی کرنے والا عملہ غائب
صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت جاتے ہی پشاور میں جگہ جگہ
گندگی کے ڈھیر لگ گئے ،کاکشال ، رامداس ،آغا میر جانی کے ساتھ ملحقہ علاقوں
کے مکینوں کے مطابق عملہ صفائی کی جانب سے ہفتوں تک علاقے کی صفائی نہیں
کی جاتی،شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کے باعث علاقہ مکین
اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرتے ہیں گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے کئی بار
متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے،شہریوں نے متعلقہ
حکام سے فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہر میں صفائی کی صورتحال ابترہوچکی ہے اور سڑک کے کنارے گندگی کے ڈھیر میں
اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری طرف ڈبلیو ایس ایس پی کا عملہ نگران حکومت کے
آتے ہی غائب ہے،صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر پر مچھروں
کی بہتات ہےاور مکینوں کا ان راستوں سے گزرنا بھی محال ہوگیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گندگی کی وجہ سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری محمد عارف کا
کہنا تھا کہ کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے ہم بہت تنگ ہیں،پی ٹی آئی اور این پی
والوں سے بھی کہا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
ایک شہری زمین گل کاکہنا تھا کہ کچرے کی وجہ سےنمازیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔