Jun 22, 2018 05:43 pm
views : 445
Location : Pakistan Navy War College
Lahore- Chief Of Naval Staff Admiral Zafar Mahmood Abbasi visits Navy War College
لاہور،نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کاپاکستان نیو ی وار کالج لاہور کادورہ،ترجما ن پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ جوانوں اپنے
مستقبل کی حکمت عملی کے لئے رہنمائی اسلام اور نظریہ پاکستان سے حاصل کریں۔
پاکستان نیو ی وار کالج لاہور میں کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب
کرتے ہوئے کورس کے شرکاء افسران کو تاکید کی کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ علم
کو قرا?ن و سنت کی روشنی میں بروئے کا ر لاتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کا
مقابلہ کریں۔
اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی سے متعلق
اپنے وڑن اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور
بتایا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں لیکن
ہمیں بحری وسائل سے استفادہ کرنے کا ادراک ہونا چاہئے۔
نیول چیف نے کہا کہ وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے
لئے ملکو ں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ اگر ہم میری ٹائم سیکٹرز
کے وسائل کو ٹھیک طریقے سے استعمال کریں تو ہم اپنی جی ڈی پی کو تین گنا کر
سکتے ہیں۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ہماری مستقبل قریب کی ترجیحات میں میری
ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی پارک بنانا شامل ہے جو پاکستان میں اپنی طرز کا
پہلا پارک ہو گا۔
اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔