لاہور
، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر برائے
صنعت، تجارت و سرمایہ کاری، آبپاشی، معدنیات و زکوٰؤ عشر انجم نثار کی
ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر
برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری، آبپاشی، معدنیات و زکوٰؤ عشر انجم نثار
نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر ااعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران محکمانہ امور اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا نگران حکومت مکمل
طور پر غیرجانبدار ہے۔ سیاسی ایجنڈا نہ تھا ،نہ ہے اور نہ ہوگا۔ مکمل غیر
جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی
بنائیں گے۔ ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاصنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے بے روزگاری،
افلاس اور غربت کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔یہ تمام شعبے قومی تعمیر نو
میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ محدود مدت میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے
اقدامات کریں گے۔ صنعتی سیکٹر معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں
اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ، لیبر لاز اور دیگر
قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔قوانین موجود ہیں،
ان پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ماحولیاتی
قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔صنعتیں لگنے سے ہی روز
گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے او رمعیشت مضبوط ہوگی۔ متعلقہ محکمے فرض
شناسی اور محنت سے کام کریں۔