اسلام آباد،عمران خان کی مختلف جگہوں پر زمینیں ہیں جو انہوں نے ظاہر نہیں کی،عائشہ گلالئی
پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ غریب ملک
کے امیر لیڈروں کے اثاثے سامنے آگئے ہیں پاکستان کے عوام کو پتہ چل گیا ہے
کہ انکے رہنما کتنے امیر ہیں ان سیاستدانوں کی سینکڑوں ایکڑ ،سینکڑوں کنال
زمینیں ہیں ملک میں اور ملک سے باہر ہے یہ ایسے ملک کے سیاستدان ہیں جہاں
بیشتر لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے،یہ غریبوں کی بات کرتے ہیں
اگر یہ مخلص ہوتے تو اپنی جائیداد کا حصہ ملک کی غریب عوام کے لئے وقف کر
دیتے۔
سابق رکن پالیمنٹ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں
انہوں نے گھر بیٹھے 18 لاکھ روپے تنخواہ لی جو انہیں مزدور کے ٹیکس سے
ملی،انہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کروایا۔
عائشہ گلالئی نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد اور اطراف میں عمران خان کی
جائیداد ہیں جوانہوں نے ظاہرنہیں کی اور وہ یہ جائیدادعامر میانی کے نام
پرہیں۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھاپانامہ میں زلفی بخاری کی 16 کمپنیاں ہیں زلفی
عمران خان کا دوست ہے ،نواز شریف کانعرہ مجھے کیوں نکالا نہیں بلکہ مجھے ہی
کیوں نکالا ہونا چاہیے۔
سابق رکن پارلیمنٹ کا مزیدکہنا تھا کہ اس وقت سارے سیاستدان مل کر پرویز
مشرف کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے،مشرف تین کمروں کے فلیٹ
میں رہتا ہے ان کےدور میں مہنگائی ڈالر کی قیمت اور قرضے کم تھے،سیاستدان
اپنے آپ کو بچانے کے لئےپرویز مشرف پر نشانہ بنا رہے ہیں۔