کراچی،بے شمار طبی فوائد کا حامل ،گرمی کا دشمن تربوز
کراچی سمیت ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی تربوز لوگوں کی
توجہ کامرکز بناہواہے،یہ ایک ایسی قدرتی غذاء ہے جس کو انسان کھابھی سکتاہے
اور اس سے پیاس بھی بجھاسکتاہے۔
دریاؤں کے کنارے کاشت کیا جانے والا تربوز بے شمارطبی خصائل سے مالا مال ہے اس میں وٹامن اے،بی اورسی بکثرت پائے جاتے ہیں۔
تربوز سے جہاں سورج کی تپش اورگرمی کی شدت کوکم کیاجاسکتاہے وہیں تربوز میں
مختلف بیماریوں کاعلاج بھی پوشیدہ ہے،اس کااستعمال دل ودماغ کو تقویت دینے
کے لیے بہت مفید ہے،اوپر سے ہرا اور اندر سے لال یہی قدرت کاکمال ہے۔
سورج کی تپش بڑھنے اورگرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی کے شہری بھی
تربوز کی خریدوفروخت کرتے اور تربوز کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دکھائی
دیتے ہیں۔
ایک نوجوان شاہزیب کا کہنا تھا کہ جب تربوز کا شربت پیتے ہیں تو گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔
ایک شہری وجیہہ الزمان کاکہنا تھا کہ تربوز اللہ کی نرمت ہے اور گرمی میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
حضرت علی کا کہنا تھا کہ گرمی سے جسم میں پانی کی جو کمی ہوتی ہے تربوز اسے پورا کرتا ہے۔
محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ تربوز گرمی میں ٹھڈک پہنچاتا ہے۔