Jun 22, 2018 10:19 pm
views : 398
Location : Different Areas
Peshawar- Weather Pleasant after Rain in City
پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی
اور کہیں تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ
پینتیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم پچیس ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا
تناسب باسٹھ فیصد ریکارڈ کیا گیا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بھی
ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد،
فاٹااورکشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ دیگر میدانی علاقوں میں بھی چند
مقامات پر بارش متوقع ہے۔