Jun 22, 2018 10:51 pm
views : 362
Location : Different Places
Lahore- Public Views About Parvez Musharraf
لاہور ،سابق صدر پرویز مشرف کے استعفیٰ کے حوالے سے شہریوں کی رائے
سابق صدر پرویز مشرف نے پرویز مشرف نے اپنی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے
کے بعد اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
ہے، پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کی
تصدیق کردی ہےتاہم سابق صدر پارٹی کے بدستور سرپرست اعلیٰ رہیں گے، ان کا
بطور چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھی بھجوایا
جاچکا ہے۔
ایک شہری اشرف خان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا
تھاانکا استعفیٰ دینا یا نہ دینا ایک ہی جیسا ہےکیوں کہ انہوں نے چوروں کو
اپنے ساتھ ملایا تھا پھر وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے۔
پرویز مشرف کے استعفیٰ کے حالے سے شہریوں نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے
ایک اور شہری احمد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے تو تختہ الٹا تھاابھی تک اپنے اس عمل کو صحیح ثابت نہیں کر ہائے۔
اقبال قریشی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کمانڈو رہے ہیں وہ معمولی آدمی نہیں ہیں سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہوا۔
جمعہ خان کا کہنا تھاپرویز مشرف پہلے بھی جنرل رہ چکے ہیں اور انہوں نے اچھا اقدام اٹھا یا ہے اس جماعت کو آگے چلنا چاہیے۔