کراچی،جامعہ بنوریہ کا شاندار اقدام ، طلبہ کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ جم قائم
جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ طلباء وعلماء اور عوام الناس کی سہولت کیلئے
شاندار اقدام ،جدید سہولیات اور آلات سے آراستہ عالمی معیار کا فٹنس سینٹر
جم قائم کردیا ہے ،معروف کرکٹریونس خان نے جیم افتتاح کیا،تقریب میں علماء
کرام سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
اس موقع پر یونس خان نے جیم کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے اپنی گفتگو
میں کہاکہ مدارس علوم اسلامی کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کررہے
ہیں،دینی اداروں کا جدید علوم کی طرف رجحان قابل تحسین ہے اس سلسلے میں
جامعہ بنوریہ عالمیہ اور مفتی محمدنعیم کی کوششیں قابل تعریف ہے، جس معیار
کا جیم بنوریہ نے بنایاگیا ہے اس سے بخوبی اندازہ ہوتاہے کہ مدارس ہر لحاظ
سے دیگر اداروں سے آگے جارہے ہیں ۔