اسلام آباد،اسلام آباد والےتیار ہوجائیں خان آنہیں رہا خان آگیا ہے،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی جج نے
اعتراضات کی اوبر سروس چلائی ہوئی ہےمیٹر ڈاؤن ہوتاہے تو لاہور اسلام
میانوالی اور بنوں پہنچ جاتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کےباہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں بھی کہہ رہی
ہیں کہ جو تعیناتیاں کی جا رہی ہیں وہ سیاسی ہیں کلا ایک تعیناتی ہوئی
اسکا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،سیاسی مخالفین کو ہمارے خلاف تعینات کرکے
سمجھا جا رہا ہے کہ ہمیں ہرا دیں گے ایسا ممکن نہیں۔
اس وقت عمران خان سے جتنی توقعات ہیں اتنی ہی انکے خلاف اسٹیٹس کو کی کوشش
ہے کہ انہیں انتخابات سے باہر کردیں ،اسلام آباد والےتیار ہوجائیں خان
آنہیں رہا خان آگیا ہے،ایم این اے بھی بنےگااور ملک کے وزیر اعظم بھی۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کے شہید بے نظیر بھٹو کا بھی میڈیا ٹرائل کیاگیاانکی جھوٹی تصاویر بنا کر ہیلی کاپٹروں سے پھینکی گئیں تھیں۔