Jun 23, 2018 12:43 am
views : 380
Location : Sindh High Court
Karachi- MQM Pakistan Farooq Sattar Media Talk
کراچی،فاروق ستار نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں ریٹرننگ آفیسر کے خلاف اپیل دائرکردی
فاروق ستار نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں ریٹرننگ آفیسر کے خلاف اپیل
دائرکردی،پیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آراو نے این اے دوسوپینتالیس
سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئےتھے، بتایا گیا تھا کہ میرے کیخلاف دو
مقدمات ہیں،جس میں مفروری ظاہر نہیں کی گئی تھی،جس بنا پر کاغذات نامزدگی
مسترد کئے گئے تھے،جبکہ مقامی عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی
ہے۔
اپیل دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ
بھولی بسری ایف آئی آر کی بنا پر میرے کاغزات نامزدگی مسترد کئے گئے،مجھے
امید ہے میرے کاغذات منظور ہوجائیں گے،میری کوئی جائیداد ہی نہیں ہے، بس
کچھ ایسے دوست ہیں جو مدد کردیتے ہیں،ناراض لوگ ایم کیو ایم میں واپس آرہے
ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر معلوم ہوتا تو دیگر 28 مقدمات کے ساتھ ان مقدمات میں بھی ضمانت کروالیتا۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آپس کی لڑائی سے لوگ مایوس ہوگئے
تھے،جو لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ ایم کیو ایم ختم ہوگئی اب وہ خود
مایوس ہوں گے۔