اسلام آباد،عمران خان نے اپنی ایک اولاد کو چھپایا ہے وہ صادق اور امین نہیں ہیں،احسن الدین شیخ
جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل احسن الدین نےکہا ہےکہ عمران خان کی طرف
سے کل جواب آیا،اس جواب میں ٹیرین کو بیٹی ماننے سے انکار نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمانئدوں سے گفتگو کرتے
ہوئے احسن الدین شیخ کا کہنا تھاہم نے پٹیشن دائر کی ہے جس میں ہمارا موقف
ہے کہ عمران خان نے اپنی ایک اولاد کو چھپایا ہے وہ صادق اور امین نہیں ہیں
اور انتخابات میں حصہ لینے کے بھی اہل نہیں ہیں۔
احسن الدین نے کہا کہ جس شخص نے گناہ کبیرہ کیا، اس کی کیا سزا ہوگی، بابر
اعوان نے سیتا وائٹ اور ٹیرین وائٹ کے عمران خان سے تعلق کو رد نہیں کیا،
بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں ذاتیات پر مت جائیں ، ہرزہ سرائی ان کا کلچر
ہے،جو ملک کا سربراہ بننا چاہتا ہے اسے عوام کے لئے رول ماڈل ہونا
چاہیے،عمران خان کا کردار بدکرداری کی زمرے میں آتا ہے۔