Jun 23, 2018 01:05 am
views : 411
Location : Different Places
Karachi- Six Picnickers From Karachi Drown At Gadani Beach
کراچی ،سمندر کی بے رحم لہروں نے 6 زندگیاں نگل لیں
حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں نہاتے ہوئے 17افراد ڈوب گئے جب کہ 4 خواتین کی
لاشیں نکال لی گئیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں
جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا، ڈوبنے والے دو بچے
تاحال لاپتہ ہیں،جن کی سمندر میں تلاش کا کام جاری ہے،ڈوبنے والی خواتین کی
شناخت حمیرا، صدف اور شاہدہ کے نام سے کر لی گئی جبکہ 12 سالہ مہک بھی
ڈوبنے والوں میں شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے موسیٰ لین کے رہائشی ہیں، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔
ڈوبنے والوں کی میتیں انکے گھر پنچادی گئیں،اہلخانہ اپنے پیاروں کی یاد میں شدت غم سے نڈھا ل ہیں۔
متاثرہ خاندان کے پڑوسی اسماعیل خان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے حادثے کا پتہ چلا۔