لاہور،لاہوریوں ثابت کردو ثابت کر دو کہ لاہور کسی کے پیو کا نہیں ہم سب کا ہے،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ زعیم قادری نےحمزہ شہباز کو کہا لاہور تمہارے باپ کا نہیں، کل مریم کو بھی کوئی کہہ سکتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تکنیکی بنیادوں پر کسی کو الیکشن کو لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا ، پی ٹی آئی کے دو تین حلقوں کے لوگوں نے احتجاج کیا باقی کہیں بھی مسئلہ نہیں،رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کی تین سیٹوں پر ہمارا مقابلہ ہے باقی سب پہ پی ٹی آئی ہے، لوہے کا چنا بھی بول رہا ہے کہ حلقہ بدل دیا گیا، جنھوں نے مال کھایا اب ان سے حساب لینے کا وقت آ گیا۔
بابراعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ایس ایچ اوز اور تحصیلدار تبدیل ہونے چاہییں،مریم کا میڈیا سیل گورنر ہاؤس پنجاب سے چل رہا ہے، گورنر پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔
زعیم قادری کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ زعیم قادری نےحمزہ شہباز کو کہا لاہور تمہارے باپ کا نہیں، کل مریم کو بھی کوئی کہہ سکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہبابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل سے میانوالی سے الیکشن مہم شروع کریں گے، لاہوریوں اس بار پھٹے اٹھا دو او ر ثابت کر دو کہ لاہور کسی کے پیو کا نہیں ہم سب کا ہے۔