پشاور،پولیس کی کارروائی، ہیروئن فیکٹری کو سیل ، 9منشیات سمگلرزگرفتار کرلی
پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن فیکٹری کو سیل کرکے 9منشیات سمگلرزگرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سے ایک سمگلر کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اسی ملزم کی نشاندہی پر ہیروئن فیکٹری تک پہنچے۔
جاوید قبال کے مطابق ہیروئن فیکٹری بشیر آباد میں کرایہ کی مکان میں چلا رہی تھی اور فیکٹری میں تیار ہونیوالا ہیروئن پنجاب سمگل کی جاتی تھی،کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے14کلو گرام ہیروئن،تین کلو گرام کیمیکل سمیت دیگر اوزار بھی برآمد کئے گئے۔