کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی اندرون سندھ میں کارروائی ، اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد
پاکستان رینجرز (سندھ) نے فرحان چانڈیو گینگ کے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاعات پر اندرون سندھ قمبر شہداد کوٹ تحصیل وارہ کے علاقے گوٹھ ڈرِب گینچومیں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی اطلاع ملتے ہی فرحان چانڈیو اپنے گینگ کے دیگر ملزمان کے ساتھ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزمان کی جانب سے گھر وں کی چھتوں پر بنائے گئے بنکرز میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد ہوئے جن میں ایک عدد ایس ایم جی،ایک عدد 222 رائفل،ایک عدد 30 بورایس ایم جی ٹائپ،8 عدد 30 بور پستول،8 عدد 7 ایم ایم رائفل ،9 عدد 12 بور رپیٹر،6 عدد 12 بور ڈبل بیرل،6 عدد 12 بور سنگل بیرل اور 905 عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مفرور ہونے والے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز کو دیں ۔