Jun 24, 2018 02:47 pm
views : 370
Location : Different Places
Lahore- Inflation Rate goes up
لاہور،ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی, غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں رہا
ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی, غریب عوام کا کوئی پرسان
حال نہیں رہا،شہریوں کا کہنا ہےکہ محکمہ پرائس کنٹرول کا عملہ بھی مجرمانہ
غفلت کا ارتکاب کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا،سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں
سے باتیں کررہی ہیں ، پہلے لوگ سبزی اور دالیں کھالیتے تھے لیکن اب تو اس
سے بھی گئے حکمران ایئر کنڈیشنڈرومز میں بیٹھ کر صرف باتیں کرتے رہتے ہیں ،
باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے عملی طور پر
اقدامات کی ضرورت ہے۔
سبزیوں کی قیمتوں کے حوالے سے شہریوں نے ملی جلی رائے کا اظہار
کیاہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال مہنگائی کم رہی ہے
جبکہ مہنگائی کو روکنے کے لے ذمہ داروں کو سا دیے جانا ضروری ہے۔
ایک شہری کاذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ سالوں ی نسبت مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ۔
ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لئےجان چاہیے۔