پشاور،رنگ روڈ پر ایم ایم اے کے جلسے کی تیاریاں مکمل
متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے زیراہتمام سرحد یونیورسٹی رنگ روڈ پرمنعقد
ہونیوالے عظیم الشان جلسے کے انتظامات و تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں،اسٹیج145
لائٹنگ 145ساؤنڈ 145پارکنگ 145پانی 145 سیکورٹی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی
ہیں اور تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور سیکورٹی کے انتظامات بھی
مکمل کر لئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں متحدہ مجلس عمل کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس جماعت اسلامی
دفتر نشتر آباد میں کمیٹی کے سربراہ حاجی اسلام کی زیر صدارت منعقد ہوا
تھا جس میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے
سیکرٹری اطلاعات اور آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی
ایڈوکیٹ نے کہا کہ جلسہ کی تیاریاں مکمل ہیں اور اس کے پنڈال سجا دیا گیا
ہے ۔
متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخوا کے سینئیر نائب صدر اور جماعت اسلامی خیبر
پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل آج
پشاور میں اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی پشاور کے جلسہ سے پورے صوبہ
میں بالخصوص اور پورے ملک میں بالعموم انتخابی مہم کا آغاز ہو گا پشاور میں
ہو نے والے آج کے جلسہ عام سے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمن ، سینیٹر
سراج الحق ، پروفیسر ساجد میر، مولانا انس نورانی ، علامہ ساجد نقوی اور
دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل اور منشور
کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا