کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،414 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ(27جون 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 414
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41660 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 213 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،49 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔