ٹھٹہ،آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کا حلقہ پی ایس 78 کا حلقہ زبوں حالی کا شکار
ٹھٹہ کاحلقہ پی ایس 78 مسائل سے دور چار ہےپانچ سال گز گئے منتخب نمائندہ ووٹ لینے کے بعد نظرنہ آیا۔
ووٹ لیئے گئے عوام سے وعدے کیئے گئے تاہم ٹھٹھہ کے حلقے پی ایس 78 گھوڑاباری کے عوام کے مسائل حل نہ ہوئے آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر کو 2013 میں اس حلقے سے منتخب کیا گیا جنہوں نے ایم پی اےبننے کے بعد ایک بار بھی اپنے حلقے کی طرف رخ نہ کیا نیب کے کیس سامنے آنے کے بعد دبئی کو گھر بنا کر بیٹھ گئے۔
گھوڑاباری کےحلقے میں صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ہے ،سڑکیں راستے تباہ حال ہیں،علاقے میں بجلی غائب ہے جبکہ بچوں کے لیئے بنایا ڈگری کالج بھوت بنگلا بن گئی مگر منتخب نمائندے کو کوئی خیال نہ آیا پانچ سال گز گئے ایک بھی ترقیاتی کام نہ ہوا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا منتخب نمائندہ کچھ نہیں تو کم از کم ایک سڑک ہی بنا دیتے ہم اسے ہی دیکھ کر خوش ہوجاتے ہمارے علاقے میں نہ ہی سڑکیں ہیں نہ ہی اسپتال جبکہ پینے کا پانی تک موجود نہیں ہے۔
ایک شہری کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ اسی کو دیں گے جو کام کرائے گا۔
ایک اور شہری کا کہنا تھاکہ ہمارا علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔