کراچی،انتخابات میں حصہ نہ لینے کے آپشن پر غور کر رہا ہوں،فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کے آپشن پر غور کر رہا ہوں جبکہ کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ عہدوں کی فکر نہ کریں پارٹی کو یکجا کرنے کے لئے کام کریں۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا 31 سال پرانے بھولے بسرےمقدمات سامنے آ رہے ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جدوجہد بہت کٹھن رہی تاہم ابھی بھی بہت سے امتحان باقی ہیں۔
بہادر آباد جانے کے فیصلے کو کارکنوں نے بھی تسلیم کیا،کارکنوں سے سرخواست کرتا ہوں عہدوں کی فکر نہ کریں پارٹی کو یکجا کرنے کے لئے کام کریں۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ39 سالہ کیریئر میں صرف اور صرف عزت کمائی ہے،انتخابات میں حصہ نہ لینے پر غور کر رہا ہوں۔