اسلام آباد، اگلا وزیر اعلیٰ سندھ یا تو پی ایس پی کا ہوگا یا پھر ہمارا حمایت یافتہ ہوگا،مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے اگلا وزیر اعلیٰ سندھ یا تو پی ایس پی کا ہوگا یا پھر ہمارا حمایت یافتہ ہوگا ہر صورت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔
سپریم کورٹ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کی حمایت کرتے ہیں،پر صورت الیکشن میں حصہ لیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یاتو وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا یا پھر اپنا حمایت یافتہ وزیر اعلیٰ لے کر آئیں گے۔
چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال کسی سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہم ایم کیو ایم نہیں ہیں،ہمارا اپنا نظریہ ہے،مہاجر قوم کا سب سے زیادہ نقصان انکے نام پر سیاست سے ہوا ہے۔