کراچی، مہاجر صوبے کا نہیں بلکہ لاڑ صوبے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جھنڈے والی گاڑیوں میں گھومنے والے وزیر بھی لگتا ہے کہ خلائی مخلوق بن گئے ہیں ،پانچ سال بعد ووٹ لینے کے لئے واپس آئے ہیں،مہاجر صوبے کا نہیں بلکہ لاڑ صوبے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔
سٹی کورٹ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لاڑ صوبہ بننا چاہیے جو سندھیوں کے لئے ہو۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جھنڈے والی گاڑیوں کے منتخب نمائندے بھی لگ رہا ہے کہ خلائی مخلوق بن گئے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف ایک کارکن ہوں تمام ذمہ داریاں خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کی ہیں۔