Jul 01, 2018 02:42 pm
views : 438
Location : National Press Club
Islamabad- PTI Leader Asad Umar Press Conference
اسلام آباد،ن لیگ کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی،اسد عمر
رہنما پاکستان تحریک انساف اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ مین پہلی بار
اسلام آباد سے ایم این اے وزیر اعظم بننے جا رہا ہے عمران خان این اے 53
سے انتخابات میں حصہ لے رہےہیں،ن لیگ کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے روپے
کی قدر میں کمی ہوئی جس سے آج پیٹرول کی قیمتیں 99 روپے لیٹر تک پہنچ گئی
ہیں۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناتھاکہ شاہد خاقان عباسی کے
پاس 5 ہزار ارب روپے کا بجٹ تھا انہوں نے ایک روپیہ بھی اسلام آباد کے
شہریوں کے لئے خرچ نہیں کیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہن لیگ کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر
میں کمی ہوئی جس سے آج پیٹرول کی قیمتیں 99 روپے لیٹر تک پہنچ گئی
ہیں،پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی دو وجوہات ہیں ایک تو عالمی منڈی میں
قیمتیں بڑھی ہیں دوسرا روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بھی پیٹرول کی قیمتوں
میں اضافہ ہو اہےاسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم 3 سال سے چیخ چیخ کر بتا رہے
تھے کہ اسحاق ڈار معیشت کا تباہ کر رہے ہیں،قرضوں کے رکارڈ قائم کرنے کا
نتیجہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔