اسلام آباد،ماں بچہ ہسپتال کی تکمیل کا حکم دے کر چیف جسٹس نے قوم پر احسان کیا ہے ،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی
میں پانی کی قلت پید اہو گئی ہے اور میں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے کیس
کا فریق بننے جا رہا ہوں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے غریب کے درد کو پہچانا ہے ۔
راولپنڈی میں زچہ وبچہ ہسپتا ل کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بہترین ہسپتال
بنایا جائے گا،اور اس میں 14آپریشن تھیٹر بنیں گے جبکہ کل سے ہسپتال کی
تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا،ہسپتا ل 60فیصد تیار ہے اور 18ماہ میں مکمل
ہو گا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہسپتال کو مکمل کرنے
کا حکم دے دیا ہے،چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثارنے غریب کے درد کو پہچانا ہے
،قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔