کراچی، ٹی ایل پی کے سربراہ کی کراچی آمد،کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی ٹی ایل پی کی گرینڈ
الیکشن مہم کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئے ہیں ،ائر پورٹ پہنچنے پر ٹی ایل پی
کے سربراہ کا والہانہ استقبال کیا گیا ،کارکنوں کا جم غفیر ائر پورٹ پر
اپنے رہنما کا استقبال کرنے کے لئے پہنچا اس موقع پر کارکنان کی جانب سے
لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے اپنا فیصلہ الیکشن
سے قبل مارچ کے آغاز پر ہی سنادیا،کراچی لبیک یارسول اللّٰہ ﷺکہنے والوں
کا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کا
کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں
کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تباہی سب لکے سامنے ہے اسے تبا ہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔