کراچی،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ شہری حکومت سے نالاں
نگران حکومت نے ایک بار پھرپیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا
ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 99.50 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،محکمہ خزانہ کی
جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی
لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی
قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے
اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26پیسےکا اضافہ کیا تھا۔
شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کا شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک شہری ظفر علی کا زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا
تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد مہیناگئی میں بھی اضافہ ہوگا جس
سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا مرنا پڑے گا۔
نوجوان شعیب احمد کا کہنا تھا کہ یہ سارے مسائل گزشتہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہے،ن لیگ نے ملک کو ڈبو دیا ہے۔