لاہور، ہمارا مقابلہ کرپٹ مافیا سے ہےجو70 سال سے نام اور چہرے بدل کر ملک کو نوچ رہے ہیں،لیاقت بلوچ
متحدہ مجلس عمل کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بروقت انتخابات چاہتے
ہیں کسی کو احتساب سے بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے،سلئے متحد ہوئے ہیں کہ
ملک میں اسلام کا غلبہ لائیں،ایم ایم اے دینی جذبات اور قومی وحدت کا پلیٹ
فارم ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ ہمارا
مقابلہکرپٹ مافیا سے ہےجو70 سال سے نام اور چہرے بدل کر ملک کو نوچ رہے
ہیں،ملکر کرپٹ مافیا ہو شکست دیں گے۔
ایم ایم اے کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی رابطہ مہم کو بہت پہلے سے شروع
کیا ہوا ہے،متحدہ مجلس عمل کے مینار پاکستان کے جلسے نے سب کی بولتی بند
کردی تھی۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بروقت انتخابات چاہتے ہیں کسی کو احتساب سے
بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے، سپریم کورٹ ان لوگوں کو بھی احتساب کے دارے
میں لائے جبکہڈیموں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔