اسلام آباد،موجودہ مسلم لیگ کی قیادت نے اسلام کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل بیان ہے،چوہدری نثار
پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف مرکزی رہنماء اور این اے 59 سے آزاد امیدوار
چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے جوراستہ لینا تھا وہ راستہ چن لیا
ہے،اللہ نے مجھے سچ بات کرنے کی طاقت دی ہے،میں بات کرنے سے ہچکچاتا
نہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میرے خاندان اور میرے خون میں ہے۔
مجلس علماء اسلام کی عید ملن پارٹی سے خطاب اور ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی
کام نہیں کیا جس پرشرمندگی ہو۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری امریکہ میں دہشتگردی کے خلاف سمٹ کی
تقریر موجود ہے جس میں کہا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اسوقت تک نہیں
جیت سکتے جب تک مغربی دنیا اسلام کے بارے میں اپنی ذہنی کیفیت تبدیل نہ
کرلے,چوہدری نثار کا کہنا تھا اس بات پر فخر ہے کہ ملک کے اندر اور باہر
اسلام کی بات کی۔
مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اسلام پسندوں کی جماعت
ہے لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ کی موجودہ قیادت نے اسلام کے ساتھ
جو کچھ کیا وہ ناقابل بیان ہے۔