Jul 02, 2018 12:24 am
views : 437
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- PPP Leader Sherry Rehman Press Conference
کراچی،لیاری احتجاج کا واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے،شیری رحمان
لیاری میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ سے
پیپلزپارٹی رہنما بھی آگ بگولہ ہوگئے،واقعے کو انتخابی مہم سبوتاژ کرنے
اور کراچی کے امن کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دے دیا،پیپلز پارٹی کی
سینئر رہنما شیری رحمان نے مخالفین پر انتخابی مہم سبوتاژ کرنے کا الزام
عائد کرتے ہوئے کہاکہ 20 سے 25افراد کو منصوبہ بندی کے ساتھ بھیجا گیا۔کل
دوبارہ اپنی مہم کو شروع کریں گے۔
بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 25،30 افراد نے مورچہ بناکر ریلی کو نشانہ بنایا۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ وقعہ پانی کے حوالے سے احتجاج نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش تھی۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لیاری کی عوام نے ہماری حفاظت کی ہمارا ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔