کراچی،لیاری والوں کا اور میرا رشتہ بہت پرانا ہے،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھتو کا کہنا ہے کہ لیاری والوں کا اور
میرا رشتہ بہت پرانا ہے،پیپلز پارٹی عوام دوست منشور لے کر آئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی مہم کے دوران لیاری میں والہانہ استقبال کیا
گیا،ریلی میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھتو کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام نے
ہمیشہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کا ساتھ دیا، لیاری سے اس لیے لڑرہا ہوں
تاکہ مسائل حل کرسکوں،اگر پانی نہیں ہے تو سمندر کا پانی میٹھا کرکےآپ کو
دیں گے،بھوک مٹاوَپروگرام کے تحت کھانے پینے کی اشیا کم قیمت پر ملیں گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ جاکر عوام کو اپنا منشور بتاوں
گا،ذوالفقار بھٹو کے وعدے بے نظیر نے پورے کیے،میں بے نظیر کے وعدے پورے
کروں گا،ذوالفقار بھٹو نے زمینیں زمینداروں سے لے کر غریب عوام کو
دیں،ہمارا ایک پروگرام بھوک مٹاوَ پروگرام ہے،پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم
سپورٹ پروگرام شروع کیا،یقین ہے لیاری کے عوام ساتھ دیں گے۔