بنوں،ڈالر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں عوام غریب اور لٹیرے اور امیر ہوگئے،عمران خان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں
پرائیویٹ انویسٹر آئے تھے لیکن 146کیوں نکالا حکومت145 نے ہمیں کام نہیں
کرنے دیا ، ڈالر کے مقابلے میں جب ایک روپیہ گرتا ہے تو بجلی ، گیس ، ڈالر ،
پٹرول مہنگے ہوجاتے ہیں، چار ہفتوں میں فیصلہ ہوگاکہ یہ قائداعظم کایا ان
چوروں کا پاکستان بنے گا،میں یہ نہیں کہتا کہ پشاور کوپیرس بنادیا،ہمارا
مقابلہ چھ چھ باریاں لینے والوں سے ہے موازنہ کرلیں، ہمارا پولیس کا نظام
اور پنجاب و سندھ کا پولیس کا نظام دیکھ لیں ،خیبر پختونخوا کا تعلیم اور
صحت کا نظام پورے ملک میں سب سے بہتر ہے، عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن
کو اقتدار سے جڑنے والی مقناطیس قرار دیا اور کہا کہ جے یو آئی سربراہ
وہیں جاتے ہیں جہاں پاور ہو۔
بنوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں عوام غریب اور لٹیرے اور امیر ہوگئے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بر صغیر میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی پاکستان میں پیدا ہوتی ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت ضرور آئیگا جب دنیا کے دوسرے ممالک سے لوگ پاکستان نوکری کرنے آئیں گے۔