Jul 02, 2018 07:39 pm
views : 442
Location : Different Areas
Peshawar- Public Views About Petrol Price Hike
پشاور ،نگراں حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات14روپے لیٹر تک مہنگی
نگراں حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات 14روپے
لیٹر تک مہنگی ہوگئیں۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7روپے
چون پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے پٹرول ننانوے روپے پچاس پیسے فی لیٹر
ہوگیا، اسی طرح مٹی کا تیل تین روپے چھتیس پیسے اضافے سے ستاسی روپے ستر
پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کے مطابق
ہائی اسپیڈ ڈیزل چودہ روپے فی لیٹر اضافے سے ایک سو انیس روپے اکتیس پیسے
پر جاپہنچا جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت پانچ روپے بانوے پیسے بڑھا کر اسی
روپے اکانوے پیسے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے
ہوگیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی
وجہ بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
پشاور کے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے انہوں نے نگراں حکومت سے بہت
امیدیں وابستہ کرلی تھیں مگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حالیہ
اقدام نے انہیں بہت مایوس کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں
اضافے سے اشیائے ضرورت بھی مہنگی ہوجاتی ہیں جبکہ تنخواہوں میں اسی تناسب
سے اضافہ نہ ہونے کے سبب خریداری ان کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے جس سے
مشکلات میں آئے روز اضافہ ہی ہورہا ہے۔
اس موقع پر ایک شہر ی اشتیاق احمد نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور شہری منور حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری اقتدار علی نے میڈیاکے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا