Jul 02, 2018 07:50 pm
views : 409
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 176 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 176 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (2جولائی 2018)
کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 176پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41734 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ
کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے126 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،194 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔