Jul 02, 2018 11:06 pm
views : 401
Location : H/15, St/87, G-6/3 Embassey Road Islamabad
Islamabad- PML-N narrative aimed at making election controversial: Fawad Chaudhry
اسلام آباد ، پوری قوم انتخابات کے لیے تیار ہے لہذا انتخابات میں التواء کسی صورت قبول نہیں کریں گے،فواد چوہدری
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم انتخابات کے لیے
تیار ہے لہذا انتخابات میں التواء کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود
کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا
کہنا تھا کہ تحریک انصاف 25 جولائی کے بعد قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے
گی جب کہ اقتدار میں آکر فاٹا میں صوبائی الیکشن جلد ازجلد کرائیں گے اور
حکومت بناتے ہی فاٹا انضمام کو مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابات کو متنازع کرنے کی کوشش کی جارہی
ہے، نواز شریف، مریم نواز اور ان کے حواری عام انتخابات اور اس کے نتائج کو
متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اداروں پر
تنقید کررہے ہیں، نواز شریف کا بیانیہ ڈان لیکس سے شروع ہوا جو ناکام
ہوگیا، (ن) لیگ کے بیانیے کی مذمت کرتے ہیں، اداروں کے خلاف بیانیہ سے
پاکستان کو براہ راست نقصان پہنچا جب کہ نوازشریف کے بیانیے کی وجہ سے
پاکستان گرے لسٹ میں آگیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی صورت انتخابات میں التواء قبول
نہیں کرے گی، تحریک انصاف اور پوری قوم انتخابات کے لیے تیار ہے جب کہ
ایسا لگ رہا ہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ اور کوئی جماعت انتخابی مہم نہیں
چلا رہی۔ الیکشن کمیشن سے چاروں گورنرز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جب
کہ گورنر خیبر پختونخوا اب بھی انتظامی امور دیکھ رہے ہیں۔
اس موقع پر سینئر صحافی حافظ عبدالماجد نےفواد چوہدری کی پریس کانفر نس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور صحافی ولید چوہدری نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا