کراچی ، پا کستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، منشیات برآمد
پا کستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلا ع ملی کہ سمند ر کے راستے بیش
قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائر یکٹر
جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئیر سجاد سکند ر رانجھانے متعلقہ کمانڈر
کواپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکاما ت جاری کئے ۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ
موبائل گشت پارٹیا ں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شر وع کردی ،
گزشتہ رات گوادر کے قریب نیلنیٹ کے مقام پر مشکوک مقامات کی تلاشی کے دوران
ایک خالی مکان میں چھپائی گئی 1010کلوگرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد کرلی
۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی ۔پکڑی جانے والی منشیات
کی عالمی مارکیٹ میں تقریباً 1368ملین روپے (11.40ملین ڈالر ز )کے لگ بھگ
ہے ۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر کے قریب شاہ جہاں روڈ چیک پر
چیکنگ کے دوران مختلف گاڑیو ں سے 8500لیٹر اسمگل شد ہ ڈیزل برآمد کرکے
06افراد کوحراست میں لے لیا گیا اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔