لاہور،نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جواد ساجد خان کی ملاقات
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جواد ساجد
خان نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں صحت عامہ کیلئے
جاری منصوبوں اور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نگراں وزیر صحت عامہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی
بنیادی ذمہ داری ہے،صحت اور عوامی فلاح کے دیگر جاری منصوبوں کے لئے فنڈز
فراہم کرتے رہیں گے۔
ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نئے طویل المدت منصوبے نہیں دے
سکتی،ہماری کوشش ہے کہ ہیلتھ کیئر کے جو منصوبے کم مدت میں مکمل ہو سکتے
ہیں، ان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے عوام کی
فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ممکن ہوا ،کریں گے،صحت عامہ کے منصوبوں کی موثر
مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے،دکھی انسانیت کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر
حقیقی معنوں میں عملدرآمد بھی ہونا چاہیئے،ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج
معالجے کی معیاری سہولتیں میسر ہونی چاہئیں۔