Jul 03, 2018 01:43 am
views : 387
Location : SITE Association
Karachi- DG Sindh Rangers visits SITE Association Office
کراچی،ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کاسائٹ ایسوسی ایشن کراچی کا دورہ
ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے سائٹ ایسوسی ایشن کراچی کا دورہ
کیا،اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ
انڈسٹری اور فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے
بھی ملاقات کی۔
ٹریڈ انڈسٹری کے ممبران نے انڈسٹریز کے علاقے میں سیکیورٹی کے حالات کا
تفصیلی جائزہ پیش کیا،ڈی جی رینجرز نے شرکا کو امن و مان کی صورتحال اور
رواں ماہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات سے
آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم ہونے والا امن
کراچی کے لوتگوں اور قانون نافذ کنرے والے اداروں کی کوشوں اور قربانیوں کا
مرہون منت ہے۔
ٹریڈ انڈسٹریز کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے تاجر برادری کے لئے کئے گئے
سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔