Jul 03, 2018 02:31 am
views : 411
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Caretaker Minister for Interior, Muhammad Azam Khan US Delegation
اسلا م آباد,نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے وفد کی ملاقات
نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے وفد نے
ملاقات کی،وفد میں اقوام متحدہ امن مشن کے انڈر سیکریٹری جین پیرے,
اقوام متحدہ امن مشن معاون برائے ملٹری اور پولیس بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امن مشن کے ساتھ
کام کرنے والے پو لیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں میں
اضافہ ہوتا ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرتا
رہے گا۔
اقوام متحدہ امن مشن کے انڈر سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے بین
الاقوامی امن مشنز میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے،بین الاقوامی امن
مشنزمیں پا کستان کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے،اقوام متحدہ
امن مشن نے پاکستان پولیس اہلکاروں کی امن مشن میں خدمات اور پیشہ وارانہ
صلاحیتوں کی تعریف کی۔