گھارو،دیگر سیاسی جماعتوں کی نیت صاف نہیں ہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے اب عوام کے مسائل میں خود حل کروںگا،عوام میرے بازو بنیں۔
گھارو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار ووٹ لینے آیا ہوں امید ہے مایوس نہیں کریں گے ،ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگرام شروع کئے ،اب ہم لوگوں کو فوڈ کارڈ دیں گےجس سے کھانا پینا سستا ملےگا،ہمارا اور آپ کا نسلوں پرانا رشتہ ہے ،پیپلز پارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،ہم نے اپنا منشور پیش کردیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ اب عوام کے مسائل میں خود حل کروںگا،مجھے آپ کا ساتھ چاہیے،عوام میرے بازو بنیں،میں ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا ہوں،اگرعوام میرے ساتھ ہیں توہمیں کوئی نہیں روک سکتا،ہمیں مل کربی بی کا وعدہ نبھانا ہے اورپاکستان بچانا ہے۔