Jul 03, 2018 05:20 pm
views : 413
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 98 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،98 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (3 جولائی
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 98 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41635 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 209 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 84 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،119 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔