راولپنڈی ، عالمی امن کے لیے پاکستانی امن دستوں نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں،جین پیرے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن نے ملاقات کی اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل
قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل
برائے امن مشن جین پیرے نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن مشن میں پاک کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ
پاکستان امن مشن کے لیےسب سے زیادہ فوج فراہم کرنے والا ملک ہے، پاکستان
اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے عالمی امن اور امن مشن کے لیے کردارادا کرتا رہے
گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جین پیرے نے نیشنل
یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں واقع سینٹر فار انٹرنیشنل
پیس اینڈ اسٹیبلیٹی (سی آئی پی ایس) کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن جین پیرے نے
کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستانی امن دستوں نے بےپناہ قربانیاں دی
ہیں۔پاکستانی کا اقوام متحدہ کی چھتری تلے انسانی جانوں کو بچانے اور
سلامتی کے لیے اہم کردار ہے، پاکستان نے اب تک اقوام متحدہ کے 44 سے زائد
امن مشنز میں شرکت کی جس میں 156 پاکستانی اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس سینیٹر کا افتتاح سابق سیکرٹری جنرل اقوام
متحدہ بانکی مون نے کیا تھا، سینٹر 2013 سے امن مشن کے لیے مقامی اور بین
الاقومی سطح پر تربیت فراہم کر رہا ہے۔