لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے وا ئس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے وائس چانسلر پنجاب
یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر نیاز احمد اختر اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج
یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلی آفس میں الگ الگ ملاقاتوں میں
وائس چانسلرزنے اپنے تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور تعلیمی شعبے کے حوالے
سے تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا طالب علموں کو
جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ جدید تعلیم اور سکل ڈویلپمنٹ
کے فروغ میں ہی ترقی کا راز مضمر ہے۔جن قوموں نے سکل ڈویلپمنٹ اور جدید
علوم پر توجہ دی ہے وہ ترقی کی دوڑمیں آگے ہیں۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہانوجوان نسل کو اعلی تعلیم کیلئے بہترین مواقع فراہم
کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے جو کچھ ممکن ہوا
لازمی کریں گے۔