پشاور ، بین الاقوامی موبا ئل فونزچھننے والے گروہ کو گرفتار
پشاور پولیس نے بین الاقوامی موبا ئل چھننے والے گروہ کو گرفتار کرنے
کادعوی کیا ہے۔پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے 63 موبا ئل فونز بھی برآمد کئے
گئے ہیں ۔
ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
بتا یا کہ گرفتار گروہ پورے ملک سے چوری شدہ موبائل خریدتے تھے اور پھر
چوری شدہ موبائیلز کو افغانستان منتقل کرکے فروخت کرتے تھے۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی چوری زیادہ تر جلسے جلوسوں میں
ہوتی تھی اور پچھلے مہینے میں 6سو سے زائد چوری شدہ موبائیلز افغانستان
منتقل ہو چکے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اس میں
عوام کو جیب کتروں اور موبائل چوروں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ تکلیف سے
بچ سکیں۔