Jul 04, 2018 06:45 pm
views : 441
Location : Naval Headquarters
Islamabad- Royal Bahrain Naval Force, Commodore Mohammed Yousif Al Asam visited Naval Headquarters
اسلام آباد، رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کا دورۂ پاکستان
رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ ، کموڈور محمد یوسف ال آسام نے نیول ہیڈ
کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود
عباسی سے ملاقات کی ۔
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل بحرین نیول فورس کے
سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو
سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا چیفس آف اسٹاف اورنیول ہیڈ
کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں ، رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ ، کموڈور محمد یوسف ال آسام نے
پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو
طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے
درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور رہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
پاکستان کی کار کردگی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میں پاکستان نیوی کی
خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے علاقائی
امن و امان کے استحکام میں پاکستان نیوی کی کاوشوں کو سراہا۔
معزز مہمان کو علاقائی مسائل پر پاکستان نیوی کی حکمت عملی اوربحری حدود
میں امن وامان کے قیام کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے اقدامات پر ایک تفصیلی
بریفنگ بھی دی گئی۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں کموڈور محمد یوسف ال آسام لاہور اور کراچی میں واقع پاکستان نیوی فیلڈ کمانڈزکا دورہ بھی کریں گے۔
رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔